ایک کمپنی نے ایسا انوکھا لیپ ٹاپ تیار کیا ہے جس کی اسکرین ٹرانسپیرنٹ ہے یعنی اس کے آر پار دیکھنا ممکن ہے۔
ایک چینی کمپنی Lenovo نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر یہ پروٹوٹائپ لیپ ٹاپ پیش کیا۔
یہ لیپ ٹاپ ایسے کی پیڈ سے لیس ہے جس میں ایک ٹچ کی بورڈ اور اسٹائلوس موجود ہے۔
کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کی اسکرین کے پیچھے ایک کیمرا نصب ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کرکے اشیا کو شناخت کرکے ان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
اس لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ کی اسکرین ہے جس کا 55 فیصد حصہ اس وقت ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جب پکسلز بلیک ہوتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ڈیوائس کی اسکرین گلاس سے تیار کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے آر پار دیکھ سکیں۔
ہ بنیادی طور پر سائنس فکشن فلموں کا خیال ہے جسے حقیقی شکل دی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے جسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔
یہی وجہ ہے کہ اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، البتہ یہ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔
اس کے ڈسپلے کے لیے مائیکرو ایل ای ڈی اسکرین استعمال کی گئی ہے۔
اس طرح کی اسکرین چھوٹے پکسلز کے لیے استعمال ہوتی ہے اور او ایل ای ڈی کے مقابلے میں زیادہ بہتر تصور کی جاتی ہے۔