اب کسی بھی موضوع سے متعلق تصویر حاصل کرنا گوگل نے اور بھی آسان کر دیا ہے۔ تصویر کو سرچ کرکے ڈھونڈنے کی بجائے اسے گوگل بارڈ پر جاکر بھی تیار کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپ گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے چیٹ بوٹ کو تصاویر بنانے کے غرض سے استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بارڈ میں ٹیکسٹ ٹو امیج فیچر متعارف کرایا ہے جو تمام انٹرنیٹ صارفین کو دستیاب ہوگا۔ مذکورہ فیچر گوگل کے نئے diffusion ماڈل امیجن 2 پر کام کرتا ہے اور اس سے بنائی جانے والے تصاویر پر ڈیجیٹل واٹر مارک ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی تصاویر اور انسانوں کے تیار کردہ آرٹ ورک کے درمیان واضح فرق رکھا جائے گا۔ گوگل نے لوگوں کے نام لکھ کر تصاویر بنانے کی اجازت بالکل نہیں دے گا۔ اس پابندی کا مقصد ڈیپ فیک تصاویر کی تیاری کو روکنا ہے۔یہ فیچر ابھی صرف انگلش ہدایات پر ہی کام کرے گا۔